مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش؛ تصویر بھی وائرل کردی

مریم نفیس نے نومولود بیٹے کا نام بھی بتادیا
مریم نفیس کے یہاں بیٹے عیسیٰ کی پیدائشمریم نفیس کے یہاں بیٹے عیسیٰ کی پیدائش

مریم نفیس کے یہاں بیٹے عیسیٰ کی پیدائش

ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام عیسیٰ رکھا گیا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی حسین ہوگئی۔

مریم نفیس نے لکھا کہ ملیں سید عیسیٰ امان احمد سے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عمر اس پیارے بچے نے اس بابرکت ماہ میں آ کر ہمیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا۔

اس دنیا میں اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اللہ آپ کے سارے خوابوں کو پورا کرے۔  آمین۔ مداحوں سے بھی درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مریم نفیس نے اولاد کی خوہش مند خواتین کے لیے دعا کی کہ اللہ آپ کو جلد ہی ایک صحت مند بچہ عطا فرمائے، آمین۔

اداکارہ مریم نفیس نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ جن میں ان کے شوہر امان بھی موجود ہیں اور دونوں نے بچے کو تھاما ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 30 سالہ مریم نفیس نے ہدایت کار امان احمد سے اکتوبر 2022 کو شادی کی تھی جو مریم سے 13 سال بڑے ہیں اور ان کی پہلی شادی بشریٰ انصادی کی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے