
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے ایک ایک حملے کا ذمہ دار ہے اور اُسے ہی جوابدہ ہونا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ یمن کے حوثیوں کی چلائی جانے والی ہر ایک گولی کا ذمہ دار ایران ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، حوثی ایران کی پیداوار ہیں اور اب انھیں ہم ختم کردیں گے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران ہی حوثیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور تمام عسکری کارروائیوں میں معاونت کرتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کو بڑھاوا دے رہا ہے اور متاثرین کو ڈھال بناکر مظلومیت کا رونا بھی روتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی نے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کیے جس میں 50 سے افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جس کے جواب میں حوثیوں نے امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔