کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی

مزاحمت پر 25 سالہ روبیل اور 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہو
(فوٹو: فائل)(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 19 بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ روبیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنا پورٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا۔

بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Load Next Story