عید الفطر کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟

فلکیاتی تجزیوں کے مطابق نیا چاند ہفتے کو دوپہر 1 بجے پیدا ہوگا، نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی مصر


ویب ڈیسک March 18, 2025

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں پبلک سیکڑ کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

خلیجی اخبار کے مطابق یواے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری وسائل کی جانب سے جاری اعلامیے کے لیے مطابق وفاقی حکومت کے اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات یکم شوال سے  3 شوال تک ہوں گی۔ سرکاری اداروں میں دوبارہ کام 4 شوال سے شروع ہوگا۔ اگر رمضان 30 روز کا ہوا تو ایک اضافی تعطیل 30 رمضان کو بھی دی جائے گی۔

یو اے ای میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو ہوگا۔ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتے کو نظر آنے کی صورت میں عید اتوار کو ہوگی اور عید کی 4 روزہ تعطیلات 29 مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ چاند اگر 29 مارچ کو نظر نہیں آتا تو عید 31 مارچ کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر پر چھٹیاں کتنی ملیں گی؟

یو اے ای میں عید 31 مارچ کو ہوئی تو شہریوں کو لانگ ویک اینڈ کے ساتھ 5 چھٹیاں ملیں گی۔ چھٹیاں 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ اتوار 30 مارچ کو عید ہوئی تو شارجہ میں سرکاری ملازمین کو 28 مارچ سے یکم اپریل تک چھٹیاں ملیں گی۔ عید 31 مارچ کو ہونے کی صورت میں سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں ملیں گی جو 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔

مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس کے فلکیاتی تجزیوں کے مطابق نیا چاند  ہفتے کو دوپہر 1 بجے پیدا ہوگا اور زیادہ تر عرب دارالحکومتوں میں غروب آفتاب کے بعد کئی منٹ تک دکھائی دے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عید اتوار کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں