عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی، بابر اعوان

بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی، بابر اعوان


ویب ڈیسک March 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے، بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی، بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں یہی اصلی مسلئہ ہیں، حکومت میں بیٹھے تمام لوگ جگت باز ہیں جگت مار کے توجہ حاصل کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔

 آپ عمران خان کو مائنس نہیں کر سکتے،عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے لیڈر کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، جو وہ سوچتا ہے وہی 25 کڑور عوام سوچتے ہیں، آپ اکیلے اس ملک کے فیصلے کریں گے، 25 کڑور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ آکر بھاشن دیتے ہیں پی ٹی آئی نے یہ کردیا، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف بات کرتی ہے 
عمران خان کہتا ہے ہم امن کی بات کرتے ہیں،  آپ عمران خان کو مائنس نہیں کر سکتے، عمران خان ہر دل میں ہر گھر میں بستا ہے،   عمران خان کو ملکی سلامتی کے لئے رہا کرنا پڑے گا، سب سے بڑا قبضہ مافیا یہ حکومت ہے جو ملک کے اقتدار پر قبضہ کر کے بیٹھی  ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں