ملائکہ اروڑہ نامناسب ڈانس کرنے پر 16 سالہ نوجوان پر بھڑک اُٹھیں

’مجھے اپنی ماں کا فون نمبر دو، تم ایک 16 سال کے بچے ہو ناچتے ہوئے، میری طرف دیکھ رہے ہو آنکھ مار رہے ہو‘۔


ویب ڈیسک March 18, 2025

بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی شو کی جج ملائکہ اروڑا نے 16 سالہ کنٹسٹنٹ کو اس کی پرفارمنس کے دوران نامناسب ڈانس اور اشارے کرنے پر اسے ڈانٹ پلا دی۔

 14 مارچ کو نشر ہونے والی رئیلٹی ٹی وی ڈانس شو میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کنٹسٹنٹ نوین شاہ نے اپنے آڈیشن کے دوران، 51 سالہ ملائکہ کی طرف آنکھ مارنے اور فلائنگ کِس سمیت کئی نامناسب اشارے کیے جس پر ملائکہ طیش میں آگئیں۔

بظاہر پریشان نظر آتی ملائکہ نے اس پرفارمنس کے بعد نوعمر لڑکے کو یہ واضح کیا کہ اس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے اپنی ماں کا فون نمبر دو، تم ایک 16 سال کے بچے ہو ناچتے ہوئے، میری طرف دیکھ رہے ہو آنکھ مار رہے ہو‘۔

ملائکہ کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بہت سے صارفین نے ملائکہ کو عوامی پلیٹ فارم پر نامناسب رویے کیخلاف فوری اسٹینڈ لینے پر سراہا۔ 

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور لکھی ہوئی اسکرپٹ ہے جس کو موڑ توڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں