سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: نوٹس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رکن جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوا

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی نے 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا تھا


ویب ڈیسک March 18, 2025

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی  ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،  حماد اظہر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

جے ائی ٹی ائی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے،  آج کے روز کوئی بھی پی ٹی آئی کا رہنما جے ائی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا جبکہ کل کے روز جے ائی ٹی نے علیمہ خان کو طلب کر رکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں