
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے میں ترقی ممکن ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی جہاں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر نے وزیر علی پرویز ملک کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔