
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفرین کی کیوی بلے باز ٹِم سائفرٹ نے خوب درگت بنائی۔
بارش سے متاثر ہونے کے بعد 15 اوور تک محدود میچ میں 136 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی اوپنر ٹِم سائفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور میڈن کرایا۔ لیکن دوسرے اوور میں پاکستانی پیسر پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے اوور میں چار چھکے مار کر (جن میں سے ایک 119 میٹر طویل چھکا بھی ہے) 26 رنز جڑ دیے۔
ٹِم سائفرٹ نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
نیوزی لینڈ نے 136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 13.1 اوور میں حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔