ٹرمپ اور پوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے پر اتفاق

امریکی اور روسی صدور کے درمیان دو گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی


ویب ڈیسک March 18, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور پوٹن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرین کی جنگ کا اختتام ایک پائیدار امن کے ساتھ ہونا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے اس اہم امور پر 2 گھنٹے سے زائد وقت تک بات چیت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین اور روس دونوں کی جانب سے اس جنگ میں استعمال ہونے والے پیسوں کو اپنے عوام کی ضروریات پر خرچ کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کبھی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا اور اسے بہت پہلے ہی نیک نیتی کے ساتھ پُرامن طور پر ختم کر دینا چاہیے تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں