یونیورسٹی کے طالب علم نے 64 برس بعد کتاب لوٹا دی

یہ کتاب اس وقت کے طالب علم رابرٹ مرے نے یہ کتاب 1960 میں لائبریری سے لی تھی


ویب ڈیسک March 19, 2025

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ایک گریجویٹ نے اپنی جامعہ کی لائبریری سے لی ہوئی کتاب 64 برس بعد واپس لوٹا دی۔

یونیورسٹی کی لائبریرین سوزن پارکر کا کہنا تھا کہ جنوری میں ایک پیکج موصول اور جب اس کو کھیلا گیا کہ اس میں سے ہوریس کیفرٹ کی کتاب کیمپنگ اینڈ وُڈکرافٹ کا 1931 کا ایڈیشن ملا۔

یہ کتاب اس وقت کے طالب علم رابرٹ مرے نے یہ کتاب 1960 میں لائبریری سے لی تھی۔

سوزن پارکر نے یونیورسٹی کی نیوز ریلیز میں کہا کہ زیادہ تر افراد گمنامی میں ہی اوور ڈیو کتب واپس کی جاتی ہیں۔ لیکن کبھی اتنی تاخیر سے کتاب موصول نہیں ہوئی ہے۔

کتاب کے ساتھ 83 سالہ رابرٹ مرے کا خط بھی ملا ہے جبکہ 70 ڈالر کا ایک چیک بھی موجود تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں