نوشہرہ میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

پولیس افسر گاؤں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آ رہے تھے


ویب ڈیسک March 19, 2025

نوشہرہ:

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس افسر الیاس گاؤں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے پولیس افسر الیاس خان سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں