
آسٹریلیا کی ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن و کمنٹیٹر بریڈ ہوگ کی قومی کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر و کپتان محمد رضوان کو انگریزی کے باعث سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا گیا تھا تاہم سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کھلاڑی کو مذاق اڑانے کی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ویڈیو میں نقل اُتارنے والے شخص کی ویڈیو ویرات کوہلی سے ملتی ہے، سابق کرکٹر بریڈ ہوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ "آپ کوہلی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو وہ نقالی کرنے والا کہتا ہے کہ میں اور ویرات ایک جیسے ہیں، وہ پانی پیتے ہیں، میں بھی پانی پیتا ہوں، وہ کھانا کھاتے ہیں، میں بھی کھانا کھاتا ہوں، ہم ایک جیسے ہیں، ہم میں کوئی فرق نہیں"۔
مزید پڑھیں: ٹیم ہڈل میں رضوان کی گفتگوحکام کو بُری لگ گئی
اس کے بعد "وہ رضوان کی انگلش کا مذاق اڑانے لگتے ہیں کہ جب ان سے پاکستان کی حکمت ون یا لرن سے متعلق سوال کیا تو وہ اس شخص نے پھر کپتان لہجہ اپناتا ہے جس پر ہوگ طنزیہ رضوان کی انگلش کی تعریف کرتے ہیں"۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
اس پر نقالی کرنے والا کہتا ہے کہ "ہاں پاکستان میں ہر کوئی کہتا ہے کہ میری انگلش بہت اچھی ہے" ان کی اس ویڈیو پر شائقین کی جانب سے کافی تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستانی کرکٹر کی "توہین" قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان کی کپتانی "فراری سے رکشے" پر آگئی ہے
ایک صارف نے لکھا کہ 'برصغیر میں رہنے والوں کو اس نوآبادیاتی ذہنیت سے باہر نکلنا چاہیے، انگریزی ہماری زبان یا مادری زبان نہیں ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کو اردو بولنا چاہیے اور اپنے مترجم کو ساتھ لے جانا چاہیے، یہ ہمارا فخر ہے کوئی کمزوری نہیں'۔
مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کیلیے کیا کرنا ہوگا؟
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیائی اب بریڈ ہاگ سے شرمندہ ہوں گے'۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر بریڈ ہوگ 2 بار ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جس نے 2003 اور 2007 میں ٹرافینز اپنے نام کی تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔