قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر حکومت نے خود قومی اتفاق رائے کو ناکام بنایا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا


ویب ڈیسک March 19, 2025
(فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا کہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے نواز شریف کی غیرموجودگی کیا دہشت گردوں کی حمایت ہے۔ اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت فنڈز روک کر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ کیا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گرگئے کہ اجلاس میں نہیں آئے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو جیل میں قید کرکے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا۔گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔ حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشت گردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے۔ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں