شہر بھر میں عید سیکیورٹی پلان نافذ 25 ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی دیں گے

نمازعید کیلیے مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں پر 12 ہزار اہلکار تعینات ہیں، حساس مساجد اور امام بارگاہوں کی سوئپنگ ہوگی


Staff Reporter July 28, 2014
سادہ لباس اہلکار حساس مقامات پر تعینات کردیے گئے،فوٹو:فائل

عید الفطر پر پولیس نے شہر کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے، کسی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 25 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سادہ لباس اہلکار حساس مقامات پر تعینات کردیے گئے،شہر بھر کے لیے بنایا عید الفطر کا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے، یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے گفتگو میں بتائی، انھوں کہا کہ عید کے موقع پر 25 ہزار پولیس اہلکار شہریوں کی حفاظت پر مامور ہیں اندرون سندھ سے اضافی نفری منگوائی ہے سیکیورٹی پلان میں سندھ ریزرو پولیس ، ریپڈ رسپانس فورس ، سی آئی ڈی اور سی آئی اے کے افسران اور اہلکار شامل ہیں۔

منصوبے کے مطابق خصوصی طور پر نماز عید کیلیے 12ہزار اہلکار مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں پر تعینات کیے گئے ہیں، حساس مساجد، امام بارگاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے سوئیپنگ کی جارہی ہے، پولیس اہلکار تعیناتی کا مقام کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں، تھانیدار تعیناتی کے مقامات کی جانچ یقینی بنائیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹنگ ، ناکہ بندی اور چیکنگ کو مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل ، موبائل اور پیدل گشت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

سیکیورٹی صورتحال کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بھی کنٹرول کی جائے گی، سیکیورٹی پلان کے تحت نماز عید کے اجتماعات ، شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، بندرگاہوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں، ایئرپورٹ، سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین، قونصل خانوں اور خصوصاً تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس کے خصوصی تربیت یافتہ دستوں کے علاوہ دیگر یونٹ بھی ہنگامی حالت کیلیے تیار رہیں گے، نماز عید کے اجتماع گاہوں کے مقامات پر پارکنگ کچھ فاصلے پر کرائی جائے گی، سادہ لباس اہلکار کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت پر نہ صرف کڑی نگاہ رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں