کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

ملزمان بینک سے باہر نکلنے والے شخص کولوٹ رہے تھے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی


Staff Reporter July 28, 2014
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس پارٹی کے لیے 2لاکھ روپے انعام کا اعلان۔ فوٹو: فائل

کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران2 ملزمان ہلاک ہوگئے،ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہوا۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان بینک سے باہر نکلنے والے شخص سے لوٹ مارکر رہے تھے ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس پارٹی کو 2لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک7 ساسی آرکیڈکے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے،پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول، ایک موٹرسائیکل اورچھینا ہوا بیگ برآمد کرلیا،ملزمان کی فائرنگ سے عمر شاہ نامی شخص بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن نصیر تنولی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا عمر شاہ ولد خالد شاہ کلفٹن بلاک7 میں واقع بینک سے ایک بیگ لے کر جسے ہی باہر نکلا تو بینک کے باہر پہلے سے موجود موٹر سائیکل پر سوار2 ملزم نے اس کا تعاقب شروع کردیا ،عمرشاہ جسے ہی بینک کی عقبی اندرونی گلی میں پہنچا توملزمان نے اسے روک کر بیگ چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

اسی دوران بوٹ بیسن تھانے کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس پارٹی کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہو گئے جنھیں گرفتار کر کے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر رہی تھی کہ دونوں ملزمان راستے میں ہی دم توڑ گئے ،ایس ایچ او نصیر تنولی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت شعیب عرف بنگالی کے نام سے ہوئی ہے جو کھارادر کا رہائشی ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انھوں نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم شعیب نے تقریباً ڈیڑھ سے قبل آسٹریلیا کی شہرت رکھنے والے شخص کو بلاک7 میں ہی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس میں پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا تھا اور ملزم جیل چلا گیا تھا،انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم شعیب ایک سال قبل جیل سے رہا ہو گیا تھا،پولیس نے زخمی شخص عمر شاہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے پر درج کر لیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پولیس پارٹی کے لیے 2 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں