سول سرونٹ آکوپیشنل گروپس و سروسز قانون میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری

اِن لینڈ ریونیو کی سپیشلائزڈ ٹریننگ  کیلئے ماسٹرز یا مساوی ڈگری لازمی درکار ہو گی


ویب ڈیسک March 19, 2025

وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم کی منظوری کا باضابطہ  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اِن لینڈ ریونیو کی سپیشلائزڈ ٹریننگ  کیلئے ماسٹرز یا مساوی ڈگری لازمی درکار ہو گی،ایف بی آر منظورکردہ ماسٹرز یا مساوی، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس 52 ویں کامن افسران کیلئے لازمی ہو گا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو سروس افسران کیلئے ماسٹرز ڈگری پروگرام کے 1200 نمبر مختص کئے گئے ہیں، سول سرونٹ آکوپیشنل گروپس اینڈ سروسز قانون میں ترمیم کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔

52 کامن زیرِتربیت اِن لینڈ ریونیو و کسٹمز سروس افسران کیلئے ماسٹرز ڈگری پروگرام میں کامیابی  لازمی درکار ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں