پیدائشی دل کی خرابی مستقبل میں کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین

یہ خطرہ اُن بچوں میں اور زیادہ پایا گیا جن مں دل کے سنگین مسائل موجود تھے


ویب ڈیسک March 20, 2025

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی خرابی والے نوزائیدہ بچوں کو مستقبل میں کینسر ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

محققین نے جریدے سرکولیشن میں رپورٹ کیا کہ پیدائش کے وقت دل کی خرابیوں والے بچوں میں کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان بچوں کے مقابلے میں جن میں دل کی خرابی نہیں ہوتی۔

محققین کا کہنا ہے کہ صحت مند دل کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں پیدائشی دل کی خرابی والے نوزائیدہ بچوں میں کینسر کا خطرہ 66 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

مزید برآں کینسر کا خطرہ دل کی خرابیوں والے اُن نوزائیدہ بچوں میں دُگنے سے زیادہ پایا گیا جس کے مسائل کا تعلق خون کی شریانیں یا دل کے والوز سے تھا۔

اسی طرح یہ خطرہ اُن بچوں میں اور زیادہ بڑھتا ہوا دکھائی دیا جن مں دل کے سنگین مسائل موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں