ایک چھوٹی سی چپ کا کمال، 7 سال سے لاپتہ پالتو بلی بالآخر خاتون کو مل گئی

میں نے اپنی بلی کے ملنے کی امید چھوڑ دی تھی، مالکن


ویب ڈیسک March 20, 2025

امریکا میں ایک خاتون جنہوں نے اپنی لاڈلی پالتو بلی کو کھودیا تھا، بالآخر 7 سال 4 ماہ وہ انہیں دوبارہ مل گئی ہے اور وہ بھی ایک چھوٹی سی مائیکرو چپ کی بدولت۔

ونڈسر/ایسیکس ہیومین سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ جولیو نامی بلی نومبر 2017 میں لاپتہ ہو گئی تھی۔

جانوروں کے شیلٹر نے بتایا کہ جولیو مائیکرو چِپ ہونے کے باوجود پکڑے جانے سے بچی رہی اور اس کے مالکن نے وسیع پیمانے پر تلاشی کیلئے متعدد پبلک نوٹسز بھی پوسٹ کیے تھے۔

جولیو ہفتے کے آخر میں اک شیلٹر میں آئی جہاں عملے نے اس پر لگی ایک مائیکروچپ کو اسکین کیا جس سے اس کے مالکن کی معلومات سامنے آئیں۔

بلی کے مالکن نے شیلٹر کے اہلکاروں کو بتایا کہ میں نے امید چھوڑ دی تھی اور یہ سن کر کہ یہ زندہ ہے اور مل گئی ہے، ناقابل یقین تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں