
انسانوں کیلئے خوف کی علامت مچھلی شارک اب عالمی سطح پر معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے جس کی عمومی وجہ زیادہ ماہی گیری ہے۔
محققین کی زیرقیادت ایک ٹیم نے دریافت کیا کہ شارکس کی تعداد بڑے پیمانے پر کم ہورہی ہے اور اس کمی کو روکنے کیلئے پکڑی جانے والی شارکوں کو چھوڑدینا ہی کافی نہیں ہوگا۔
یہ نتائج فش اینڈ فشریز میں شائع ہوئے ہیں جو شارک کی آبادی کی نگرانی اور ان کی تعداد کے انتظام کے لیے مختلف حکمت عملیوں کو یکجا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
کچھ فشریز اگرچہ اپنی مصنوعات کیلئے شارکس پر انحصار کرتی ہیں لیکن معدومیت کے خطرے کے عوامل اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
مطالعہ کی شریک مصنف ڈارسی بریڈلی نے کہا کہ مچھلیوں کے شکار میں پھنس جانے والی نصف سے زیادہ شارکس اتفاق سے جال میں پھنس جاتی ہیں اور مر جاتی ہیں۔ اور پھر انہیں ضائع کر دیا جاتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔