عید الفطر کے موقع پر مٹھائیوںحلوہ جات اور کیک کی فروخت میں اضافہ

رس ملائی، چم چم ، گلاب جامن، رس گلے اور مکس مٹھائیاں بھی مہمانوں کی تواضع کے لئے خریدی جاتی ہیں۔


Business Reporter July 29, 2014
عید کے موقع پر کیک اور مٹھائیوں کی فروخت بڑھ جاتی ہے (فوٹو: محمد نعمان)

عید الفطر کے موقع پر مٹھائیوں، حلوہ جات، اور کیک کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

عید کی خوشیاں مٹھائی اور شیرخورمے کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہیں، عید کے روز بچے اور بڑے مٹھائی، کیک، آئس کریم اور دیگر میٹھی اشیا شوق سے کھاتے ہیں، مہمانوں کی تواضع بھی شیر خورمے، مٹھائیوں ، آئس کیک اور آئس کریم سے کی جاتی ہے۔ مٹھائیوں کے ساتھ قیمے اور مصالحے والی کچوریاں بھی عید کی روایات کا حصہ ہیں اورمٹھائیوں کے بعد منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے خصوصی طور پر خستہ کچوریوں سے تواضع کی جاتی ہے، عید کے لیے کھانے پینے کے لوازمات کی خریداری چاند رات تک عروج پر پہنچ جاتی ہے،زیادہ تر کولڈ ڈرنکس، آئس کریم مٹھائیاں اور کیک چاند رات پر خریدے جاتے ہیں،مٹھائی کی دکانوں پر عید کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،زیادہ تر مٹھائی کی دکانوں پر بیکری کی تیاراشیا نمکو،تیارمیٹھے بسکٹ اور کیک بھی فروخت کیے جارہے ہیں۔



شہر میں مٹھائی کی فروخت کے مشہور مراکز دل پسند سوئٹس، ڈھاکا سوئٹس، فریسکو سوئیٹ، قصر شیریں،رحمت شیریں، انبالہ، ملا احمد، بھاشانی، احباب سوئٹس، مدراس بیکری، یونائیٹڈ کنگ بیکری و سوئٹس، بلیو ربن بیکری، محمود، نرالا، عبدالحنان اور خالد سوئٹس پر مٹھائیوں اور حلوہ جات کی خصوصی ورائٹی فروخت کی جارہی ہے عید پر زیادہ تر رس ملائی، چم چم ، گلاب جامن، رس گلے اور مکس مٹھائیاں فروخت ہوتی ہیں ،کاجو، پستہ ، اخروٹ اور بادام کے حلوہ جات بھی ذوق و شوق سے خریدے جاتے ہیں۔

بڑی دکانوں پر شوگر فری مٹھائیاں بھی فروخت کی جاتی ہیں تاکہ چینی سے اجتناب کرنے والے افراد بھی عید کی میٹھی سوغاتوں سے محروم نہ رہ سکیں، عید پر مٹھائیوں اور کیک کی خصوصی پیکنگ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، مٹھائی کے ٹوکروں کی سجاوٹ آرائشی ستاروں، پھولوں اور گفٹ پیپر سے کی جاتی ہے ،اس سال عید پر مٹھائی کی قیمت 480سے 500روپے کلو جبکہ بڑی دکانوں پر 560سے 600روپے کلو وصول کی جارہی ہے ،حلوہ جات کی قیمت 800سے 1200روپے کلو تک وصول کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں