بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، سلمان اکرم راجہ

ہم فسطائیت کا جواب تحمل، ہمت اور سڑکوں پر دیں گے، تحریک کو ہمت اور فہم کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 19, 2025
(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل، ہمت اور سڑکوں پر دیں گے، بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہی ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاست صرف شور شرابے کا نام نہیں ہونا چاہیے، اج جو وائٹ پیپر جاری کیا گیا یہ قابل قدر قابل ستائش کاوش ہے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کیا پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بجائے فسطائیت کی ریاست ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل سےدیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے، ابھی بڑے امتحان ہیں ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے۔ پنجاب میں ہم نےنئی تحریک دیکھی ہے جس کو ہم فہم، فراست اور حوصلے و ہمت کے ساتھ چلائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت افغانستان کو پاکستان کے خلاف فنڈنگ ہو رہی ہے، بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا ہے۔ ہم نے اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، ہم نے ہمیشہ امن کی بات کرنی ہے اور آج بھی افغانستان و بلوچستان میں امن کی بات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں