نعمان اعجاز نے سب کے سامنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا؛ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

نعمان اعجاز نے اتنے زور سے تھپڑ مارا تھا کہ اداکار کے آنسو نکل پڑے تھے


ویب ڈیسک March 19, 2025

نعمان اعجاز ایک سینیئر اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نرم دل شخصیت کے مالک بھی ہیں لیکن اُن سے جڑے ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا۔

اداکار رائید محمد عالم نے نجی ٹوی کو انٹرویو میں بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا واقعہ سنایا جس میں انھیں سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ سین کرنا تھا۔

رائید عالم کے بقول وہ سینیئر اداکاروں کے سامنے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی نعمان اعجاز کے سامنے بھی ہوا۔

ادکار رائید نے مزید بتایا کہ اُس سین میں مجھے رونا تھا لیکن بار بار کے ری ٹیک کے بعد بھی مجھے رونا نہیں آ رہا تھا۔

جس پر میں نے سینیئر اداکار نعمان اعجاز سے کہا کہ میرے آنسو نہیں نکل پا رہے ہیں تو میں کس طرح سین کروں۔

رائید عالم نے مزید بتایا کہ نعمان اعجاز نے مجھے اپنے پاس بلایا اور زور دار تھپڑ رسید کیا جس سے میں رو پڑا تھا۔ 

نعمان اعجاز نے سیٹ پر بآواز بلند کہا کہ آنسو آگئے ہیں اب لڑکا سین درست کرے گا۔

اداکار رائید عالم نے کہا کہ اس کے بعد میں نے پہلے ہی ٹیک میں وہ سین کرلیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں