اسرائیل کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک March 19, 2025
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کے بعد غزہ میں وحشیانہ بمباری میں مزید شدت آگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کی زد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر بھی آگیا۔

اقوام متحدہ  کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک غیرملکی اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار کی شناخت اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں 430 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 180 سے زائد بچے شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں