
بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔
خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔
خاتون نے رات کو اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔
جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔
بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا تاکہ بو نہ پھیلے اور گھر میں تالا لگا کر تفریحی دورے پر نکل گئے۔
جب سوربھ سے کوئی رابطہ نہ ہو پایا تو اس کے بھائی اور والدہ گھر پہنچے لیکن وہاں تالا دیکھ کر مسکان کو فون کی جس نے ٹال مٹول سے کام لیا۔
شک ہونے پر سوربھ کے بھائی اور والدہ نے پولیس کو بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ جس پر تحقیقات کا آٓغاز کیا گیا۔
مسکان اور اس کا آشنا جب شملہ سے واپس آئے تو پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا اور سختی سے پوچھ گچھ کی۔
جس پر مسکان اور اس کے آشنا نے اعتراف جرم کرلیا اور لاش کے ٹکڑے بھی برآمد کرا دیئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔