کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی

فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا جبکہ تیز دھار آلے وار سے 40 سالہ عبدالقیوم زخمی ہوئے


اسٹاف رپورٹر March 20, 2025

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم بڑا گیٹ کے قریب بھی تیز دھار آلے وار سے 40 سالہ عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔

پولیس دونوں واقعات کو جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں