امریکا میں داخلے پر پابندی کی کوئی فہرست نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جنہوں نے امریکی فوج کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں، ان افراد کو امریکا میں بسانے کے منصوبے کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔


ویب ڈیسک March 20, 2025

واشنگٹن:

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے تردید کی ہے کہ امریکی حکومت نے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے لیے کسی ملکوں کی فہرست تیار کی ہے۔

بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا ذکر ہو رہا ہے، اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے امریکا میں داخلے کی اجازت دینی ہے۔

اس جائزے کے مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔

ٹیمی بروس نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ افغان باشندوں کے لیے اپنے منصوبے پر کاربند رہے گا۔

جنہوں نے امریکی فوج کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں، ان افراد کو امریکا میں بسانے کے منصوبے کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔

اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے سابقہ دور کی طرح سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے متعدد ممالک کے ساتھ افغانستان اور پاکستان متاثر ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں