کوہلی کے سابق ساتھی کھلاڑی آئی پی ایل میں امپائرنگ کریں گے، مگر کون؟

انہوں نے 2008 میں بھارت میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا


ویب ڈیسک March 20, 2025

بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 


تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔

مزید پڑھیں: بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور

اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر و موجودہ امپائر نے کہا کہ مجھے احساس ہو گیا تھا کہ میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیل چکا ہوں، میں آئی پی ایل میں کامیاب نہیں ہو سکا، اس لیے مجھے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا تھا، میں نے فیصلہ کیا کہ میں کرکٹ میں ہی کسی اور کردار میں اپنا کیریئر بناؤں۔

مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا

تنمے نے 30 سال کی عمر میں بطور پلیئر ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اپنے پیشہ ورانہ کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہہ کر اتراکھنڈ کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اپنے لیے نئے راستے تلاش کرنے لگے۔ 

مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا

انہوں نے بی سی سی آئی کے نائب سکریٹری راجیو شکلا سے بات چیت کی اور امپائرنگ کو اپنے کیریئر کا نیا ہدف بنانے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں