
لاہور میں کمانڈو طرز کا یونیفارم پہن کر ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنے والے 9 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پرلاہور میں ویگو ڈالہ کلچر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
چوہنگ پولیس نے چیکنگ کے دوران ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرتے ہوئے 2 ویگو ڈالے قبضہ میں لے لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزمان کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے کمانڈو طرز کا یونیفارم پہن رکھا تھا اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ویگو ڈالہ پر کالے پیپر بھی لگا رکھے تھے جو موقع پر اتار دئیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ گارڈز کی ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔ اسلحے کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔