منشیات برآمدگی کیس؛ ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے


کورٹ رپورٹر March 20, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحرحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم ساحرحسن کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع

ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل میں ہے۔ مقدمےکے تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان ماتحُت عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ عبوری چالان کے مطابق ساحر حسن کا ایک ساتھی بازل مفرور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں