یومِ پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اعلان

پریڈ کو محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باعث کیا گیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک March 20, 2025
ایک بار پھر وہ لمحہ آئے گا جب 7 سال پہلے لوگ صبح صبح اُٹھ کر 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ دیکھا کرتے تھے۔

اسلام آباد:

رواں برس یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر مگر روایتی جوش و جذبے ہی کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات محدود پیمانے پر، مگر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ اس سال پریڈ کو محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باعث کیا گیا ہے۔

یومِ پاکستان پریڈ ایوانِ صدر کے احاطے میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، جب کہ پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان کی یہ تقریبات ملک بھر میں قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں