امرود بیچنے والی خاتون کی خود داری نے پریانکا چوپڑا کو متاثر کردیا

اداکارہ نے دلچسپ قصہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا


ویب ڈیسک March 20, 2025

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرض ایک امرود بیچنے والی خاتون نے ان کو بےحد متاثر کیا جب انہوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں سڑک کنارے ایک خاتون امرود بیچتی نظر آئی اداکارہ نے اس سے امرود خریدے اور اسے اضافی پیسے دے کر اس مدد کرنا چاہتی تو خاتون نے ان سے وہ پیسے لینے سے انکار کردیا۔

پریانکا نے کہا کہ وہ اس خاتون کی خودداری سے بےحد متاثر ہوئیں اور سوچا کہ اس واقعے کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کریں۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں گاڑی چلا رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ سڑک کنارے ایک خاتون امرود فروخت کر رہی ہے میں نے گاڑی روک کر اس سے سارے امرود کے دام پوچھے جو اس نے 150 روپے بتائے میں نے اس کو 200 کو روپے دیے اور سارے امرود لے لیے اس نے باقی رقم واپس کی تو میں نے کہا رکھ لو، جس پر وہ خاتون تھوڑا آگے گئی اور پھر دو اور امرود لے کر واپس آئی اور مجھے تھما دیے، دراصل وہ مجھ سے امداد نہیں لینا چاہتی تھیْ

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں معروف جنوبی بھارتی ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے بھارت میں ہی رہ رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں