پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کارکن کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک March 20, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ  کیس کے ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی کا پی ٹی آئی قیادت کو طلبی کا نوٹس

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کرنے ہیں اس کے لئے ریمانڈ چاہیے۔ جج نے استفسار کیا کہ آپ نے 3 روزہ ریمانڈ میں ابھی تک کیا ریکوری کی ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک ملزم کا موبائل اور لیپ ٹاپ ریکور کیا ہے۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ حیدر سعید کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں