
موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار کرنے پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی ماردی اور فرار ہوگیا۔
ملک علی حسنین نامی شخص اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل واش کروانے سروس اسٹیشن آیا، جہاں واشنگ مین یونس نے اسے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔
انتظار کا سنتے ہی ملزم نے پستول نکال کر واشنگ مین کو گولی ماردی، اور فرارہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد زخمی ہونے والے یونس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔