ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کوگجرانوالہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک March 20, 2025

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہوئے تاہم  بھاری رقوم وصول کیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں