وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نصیبو لال سے ملاقات کیلئے انکے گھر پہنچ گئیں

گلوکارہ نصیبو لال کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا
Express NewsExpress News

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری مشہور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے نصیبو لال سے ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان بھی وزیراطلاعات پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔

عظمیٰ بخاری نے نصیبو لال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کیخلاف انہوں نے شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا تھا تاہم بعد میں شوہر کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد نصیبو نے مقدمہ واپس لے لیا تھا۔

Load Next Story