محمدی کالونی سے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، 60 کلو چرس برآمد

ملزم کے پی اور کوئٹہ سے منشیات ٹرکوں اور گاڑیوں میں منگوا کر کراچی کے دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا تھا، رینجرز


ویب ڈیسک March 20, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

 

محمدی کالونی سے منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کرکے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے محمدی کالونی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم عثمان غنی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات کا سپلائی کا بڑا ڈیلر ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں