کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ کا نقصان

سیکیورٹی اداروں نے ٹرین چلانے کے لیے تاحال کلیئرنس نہیں دی، ریلوے حکام


ویب ڈیسک March 20, 2025

کوئٹہ:

کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ٹرین بندش کے سبب ریلوے کوئٹہ کو یومیہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریل چلانے کے لیے  سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین سروس چلائی جاسکے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بندش کی وجہ سے ریلوے کوئٹہ کو روزانہ اپ اینڈ ڈاؤن 24 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، ریلوے ریزرویشن پر لوگوں کی نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بازپرس ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں