الیکشن کمیشن نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو تبدیل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 20, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کیے گیے ہیں، الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی طرح الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر کے پی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ الیکشن کمشنر سندھ لگادیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے، علیم شہاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں