زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 02 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


احتشام مفتی March 20, 2025

کراچی:

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان، آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری میں تاخیر اور درآمدی نوعیت کی طلب برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا۔

ملک میں فروری 2024 سے فروری 2025 کے دوران ترسیلات زر کا حجم  45فیصد بڑھنے، عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 10کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ چینج فنڈ کے اجرا جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13پیسے کی کمی سے 280روپے 07پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

بعدازاں درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 02 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 01پیسے کے اضافے سے 282روپے 07پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔