
معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔
علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہےاس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے، علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔
یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔
علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پُرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذبِ نظر بنایا ہے۔
اپنی نوعیت کے اس منفرد کام میں، علی ظفر نے شاعرانہ جمالیات کو سینما کی فنی مہارت کے ساتھ جوڑ کر ایسا شاہکار تخلیق کیا ہے جو عقیدت اور محبتِ رسول ﷺ کے جذبات کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔
۔اپنے گہرے اور پُراثر کلام، دلکش انداز اور جادوئی مناظر کے امتزاج کے ساتھ، علی ظفر کا قصیدہ بردہ شریف محض ایک پیشکش نہیں بلکہ ایمان، محبت اور روحانی مسرت کا ایک سفر ہے۔
یہ کلام اب تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جہاں سامعین روایت اور جدت کے اس بے مثال امتزاج کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا اور نہ سنا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔