سابق آسٹریلوی کپتان نے انگلش کھلاڑی پر دو سال کی پابندی کو صحیح قرار دیدیا

انگلش بلے باز ہیری بروک آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں نیلام ہوئے تھے
Express NewsExpress News

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بی سی سی آئی کے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی عائد کرنے کی حمایت کر دی۔

بھارتی بورڈ نے پابندی کا فیصلہ انگلش بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہونے کے بعد اپنا نام واپس لینے کے بعد کیا۔ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل آکشن میں خریدا تھا۔

بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کو نیلامی میں خریدا جاتا ہے اور وہ کھلاڑی پھر نام واپس لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں بی سی سی آئی کی پوزیشن سمجھتے ہیں۔ کھلاڑی اپنی مطلوبہ قیمت نہ ملنے پر اپنا نام واپس نہیں لے سکتے۔ اس طرح نام واپس لینے کی اجازت ایمرجنسی صورتوں میں ہی ہونی چاہیئے۔

Recommended Stories

Load Next Story