ارمغان کے والد نے گرفتاری کے بعد جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی


فوٹو فائل
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے اپنے جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ارمغان کے والد کا گرفتاری کے بعد ویڈیو بیان منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اپنے رویئے کی معافی مانگی ہے۔
ویڈیو بیان میں کامران قریشی کا کہنا تھا کہ میں والد ہوں اس لیے اپنے بیٹے کی پیچھے بھاگ رہا تھا، میڈیا والے اپنے طریقے سے کوریج کر رہے تھے اور میں اس واقعہ کو اپنے طریقے سے دیکھ رہا تھا اس تمام صورتحال میں اگر مجھ سے کسی میڈیا پرسن کی دل ازاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔