
آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ہدایتکار بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔
25 سالہ خوشی کپور کی سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ فلم نادانیاں ریلیز ہوئی ہے۔ اس سے قبل وہ ’’لویاپا‘‘ اور ’’آرچیز‘‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔
خوشی کپور سے قبل ان کی بڑی بہن جھانوی کپور نے فلموں کام شروع کیا تھا اور اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں خوشی کپور نے اپنے فلمی کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اب تک وہ کردار نہیں ملا جس کی وہ منتظر ہیں۔
وہ کس قسم کی فلموں اور کون سے کردار میں آنا چاہتی ہے کہ سوال کے جواب میں خوشی کپور نے حیران کن انکشاف کیا۔
خوشی کپور کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ڈراؤنی فلموں میں کام کریں اور کوئی تھرلر قسم کا کردار ادا کریں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ڈرامائی اور جذباتی سین کرنا چاہتی ہیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتی ہوں کہ میں تھرلر اور ڈراؤنی فلموں میں کیسی نظر آؤں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔