
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان دو منٹ تک ٹیلی فون پر بات کرنے کے باوجود اپنے بیٹے اور پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو پہچان نہ سکے۔
ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے پروگرام پیارا رمضان میں سابق کپتان معین خان اور اُن کی اہلیہ نے شرکت کی۔ اس دوران اعظم خان پروگرام میں بطور کالر شریک ہوئے۔
اعظم خان نے میزبان جویریہ سعود کے سوال پر کہا کہ آپ کے پروگرام میں آنے والے یہ دونوں مجھے اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔
معین خان اپنے بیٹے کی آواز سُن کر نہیں پہچان سکے۔ اس کے بعد اعظم خان نے پھر کہا کہ ’ارے بابا میں ہوں‘ اس کے بعد جویریہ سعود ٹھٹہ مار کر ہنسی تو اُن کی والدہ نے پہچان لیا۔
سابق وکٹ کیپر نے اس پر کہا کہ ارے اعظم آواز بنا کر کیوں بات کررہے ہوں۔ اعظم خان نے یہ بھی کہا کہ میں بہت عرصے کے بعد بابا اور مما کو کھانا بناتے دیکھ رہا ہوں۔
معین خان نے وضاحت کی کہ جس دن تم گھر میں کھانا کھاؤ گے تو میں کھانا بناؤں گا۔ اعظم خان نے بتایا کہ بابا کڑاہی اور دیگر کھانے بہت مزے کے بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان ہر روز دوپہر تین بجے سے براہ راست نشر کی جاتی ہے جس میں جویریہ سعود میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس پروگرام کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کا گراف اوپر کی جانب جارہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔