2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت

پینٹنگ امریکا کے مشہور فنکار جوہان برتھلسن کا شہکار تھی


ویب ڈیسک March 21, 2025

امریکا میں 2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 2875 ڈالر (8 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) میں نیلام کر دی گئی۔ پینٹنگ امریکا کے مشہور فنکار جوہان برتھلسن کا شہکار تھی۔

ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن کی رہائشی میریسا ایلکورن نے بتایا کہ وہ اور ان کے منگیتر ایک اسٹور پر گئے وہاں ان کو یہ پینٹنگ ملی۔

میریسا نے کہا کہ ان کو یہ پینٹنگ پسند نہیں آئی تھی لیکن کیوں کہ یہ 2.99 ڈالر تھی اس لیے اس کو خرید لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ پینٹنگ کار میں رکھ رہی تھیں تب ان کی نظر ایک نام پر پڑی، جس کو سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ مشہور فنکار جوہان برتھلسن کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں