
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک عام اینٹی بائیوٹک کی کم خوراک جِلد کی ایک نایاب کیفیت کے سبب گرنے والے بالوں میں کمی لا سکتی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ڈوکسی سائکلین نامی اینٹی بائیوٹک کو عام طور پر لمفوسائٹک اسکارنگ ایلوپیشا کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں جسم کے مدافعتی خلیے بالوں کے غدود کو نشانہ بناتے ہیں۔
جرنل آف دی امیریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے اور اسکارنگ کے لیے ڈوکسی سائکلین کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت نہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہلکی خوراکوں سے مریضوں کا متلی، قے اور خارش کے بغیر مؤثر علاج ہو سکتا ہے جبکہ بھاری خوراکیں ان کیفیات کس سبب بن سکتی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔