وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی، پاکستان کیلیے خصوصی دعائیں


ویب ڈیسک March 21, 2025
فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل بھی ادا کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ پہنچے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

وزیر اعظم اور انکے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے جہاں تمام افراد نے نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں