وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی


فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل بھی ادا کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ پہنچے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔