
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور ختم ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کیلیے پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کا ایسی بچکانہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں اس لیے کہ شاید حکومت بھول گئی ہے کہ حکومت تو ہمیں پارٹی نہیں مانتی، حکومت بھول گئی ہے کہ ان کی پی ڈی ایم حکومت کے اندر ہم سے ہمارا نشان چھین لیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ ہماری تو بہت خواہش ہے کہ ہم تمام پولیٹیکل پارٹیز کو اور تمام میجرپلیئرز کو اسٹیک ہولڈر ہیں ان کو ساتھ لے کر چلیں لیکن تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے، جتنی مرضی کوشش کرلیں اگر ایک پارٹی یہ طے کر لے کہ اس نے کسی صورت اگلے کی بات نہیں ماننی تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔
بات یہ ہے کہ آپ اپنی ذات سے باہر نکلیں، سیاست اپنی ذات کیلیے نہیں کی جاتی یہ عوامی مفاد کے لیے یا کسی بڑے مقصد کیلیے کی جاتی ہے، ان کی دنیا شروع اور ختم اپنی ذات سے ہوتی ہے۔
اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ پاکستان کے آئی سی سی کے جو ہوسٹنگ رائٹس ہیں وہ توطے ہے کہ پاکستان کو تقریباً ساٹھ لاکھ ڈالر یا چھ ملین ڈالر کہہ لیں وہ پاکستان کو ہوسٹنگ رائٹس کے ملیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کے مشیر اور سی ایف او نے آج جو پریس کانفرنس کی اس میں بتایا کہ پاکستان کو گیٹ منی سے تین ارب روپے مل رہے ہیں اب آپ کو پتہ ہے کہ بھارت جو ہے وہ پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا،بیسیکلی بھارت اپنا اسکور سیٹل کر رہا ہے حالانکہ چیمپیئنز ٹرافی میںبھارت کی ٹیم تو پاکستان نہیں آئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔